۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ایران دیسی طور سے تیار کورونا ویکسین کو دنیا بھر میں ایکسپورٹ کریگا

حوزہ/ ایران نے کورونا ویکسین باہر سے منگانے کی بجائے دیسی طور سے ہی اسے تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ اپنی ویکسین کو پوری دنیا میں فراہم کرنے کا بھی ایرانی حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران میں کورونا کی تازہ لہر کی شدت میں قدرے کمی آئی ہے۔اس بیچ ملک میں کم از کم چار اداے کورونا ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں۔ایران نے کورونا ویکسین باہر سے منگانے کی بجائے دیسی طور سے ہی اسے تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ اپنی ویکسین کو پوری دنیا میں فراہم کرنے کا بھی ایرانی حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔

ایران دیسی طور سے تیار کورونا ویکسین کو دنیا بھر میں ایکسپورٹ کریگا

ایران میں انسداد کورونا کی قومی کمیٹی کے ترجمان علی رضا رئیسی نے کہا کہ قومی کمیٹی کے اجلاس میں اندرون ملک تیار اور ایرانی ویکسین کو نہ صرف ایران بلکہ علاقے اور پوری دنیا کو فراہم کئے جانے پر غور کیا گیا۔

ایران دیسی طور سے تیار کورونا ویکسین کو دنیا بھر میں ایکسپورٹ کریگا

برکت کورونا ویکسین تیاری کے اب اپنے تیسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔انسداد کورونا کی قومی کمیٹی کے ترجمان نے کہا کہ رازی انسٹیٹیوٹ کا کورونا ویکسین اور ایران کی وزارت دفاع کا ویکسین بھی دوسرے مرحلے میں ہے جبکہ پاستور ریسرچ سینٹر کا کورونا ویکسین تیسرے مرحلے میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی کورونا ویکسین کو موسم گرما کے شروع میں پیش کر دیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .